• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا فوکس کارکردگی پر ہوتا ہے، باقی سلیکٹرز کا کام ہے، کامران اکمل

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ میرا فوکس میری کارکردگی پر ہوتا ہے، باقی سلیکٹرز کا کام  ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ مثبت کھیل پیش کرنےکی کوشش کرتے ہیں اور کبھی دباؤ نہیں لیتے۔

جب اُن سے سوال کیا گیا کہ اس بار بھی ناانصافی ہوئی تو کیا کریں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ معاملہ اللّہ پر چھوڑ دوں گا۔

کامران اکمل نے کہا کہ پچھلی سلیکشن کمیٹی سے کوئی شکوہ نہیں، ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن وقتی اچھی لگتی ہے اس کے بعد پلیئر نیچے آجاتا ہے، معیار فور ڈے اور ون ڈے کو رکھیں، چار سال ڈومیسٹک کھیلنے کے بعد سلیکٹ کریں، ایک اسپیل یا ایک پرفارمنس  پرکسی اور کو نہ چڑھادیں، فور ڈے کرکٹ میں جاکر پلیئر کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلمی نے بولنگ میں کافی اچھی پرفارمنس دی جسکی وجہ سے کوئٹہ کو کم اسکور پر محدود کیا۔

ایک سوال کے جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ عمر اکمل پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں آیا، جب فیصلہ آجائے پھر جو کہنا ہے کہہ لیں، وہ میرا بھائی ہے، مجھے معلوم ہے، وہ ایسا نہیں، ابھی تحقیقات ہورہی ہیں، وہ ہوجانے دیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے عمر اکمل ویسا ہی کلیئر ہوگا جیسا دس سال پہلے ہوا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔

زلمی کے اوپنر کامران اکمل نے برق رفتار 101 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا، اُن کی اننگز میں 4 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔

پی ایس ایل میں مجموعی طور پر یہ اُن کی تیسری سنچری ہے جبکہ ایونٹ  میں بننے والی مجموعی سنچریوں کی تعدا د 6 ہے، ڈیلپورٹ، کولن انگرام اور شرجیل خان بھی پی ایس ایل میچوں میں ایک، ایک سنچری بناچکے ہیں۔

تازہ ترین