حب(نامہ نگار) پسنی میں گزشتہ شب دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چاقو لگنے سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں پسنی پولیس کے ایس ایچ او امام بخش بلوچ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر تصادم میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ قبل ازیں ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ کی ہدایت پر پسنی پولیس نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران ایک غیر ملکی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او پسنی امام بخش بلوچ نے بتایا کہ گرفتار غیر ملکی شخص کا تعلق افریقہ سے ہے اور اس نے اپنا نام مہدی ولد حسین بتایا ہے جوکہ افریقہ کے شہر تنزانہ کا باشندہ بتایا جاتا ہے ۔