کھپرو(نامہ نگار)محکمہ ہائی ویز کی ناقص کارکردگی اورمبینہ کرپشن کے باعث ضلع سانگھڑ کی تمام رابط سڑکیں زبون حالی کا شکار ہیں ۔جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گزشتہ 10. بر سںکے دوران سڑکوں کی تعمیراورمرمت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ جس کے سبب کھپرو سانگھڑ ، میرپورخاص سانگھڑ ،شہداد پورسانگھڑ ،ٹنڈوآدم سانگھڑ ،جھول سانگھڑ ، نوآباد سانگھڑ ،کنڈیاری سانگھڑ ، نواب شاہ سانگھڑ ،چوٹیاری سانگھڑ ،جام نواز علی سانگھڑ ،غلام نبی شاہ کھپرو ، ہتھونگو کھپرو ، بھٹ بھائیٹی کھپرو ر و ڈ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ اور ان سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں اور جگہ جگہ سے سڑک کے پتھر بھی اکھڑ رہے ہیں ۔ اور کئی جگہ سے مذکورہ سڑکیں مٹ چکی ہیں ۔بلکہ بارشں کے بعد مزکورہ سڑکوں پرسفر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اور چندگھنٹوں کا سفرکئی کئی گھنٹوں میں طے کرناپڑ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سےٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہےاور کئی قیمتی جانیں جاچکی ہیں ۔ لیکن محکمہ ہائی ویز کے حکام اورعلاقے کے منتخب عوامی نمائندوں کو کوئی خیال نہیں آتا۔معلوم ہوا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ضلع سانگھڑ کی رابط سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے کروڑوں روپے کی رقم ہر سال مختص کی جاتی ہے ۔ لیکن مبینہ طور پر خردبرد کرلی جاتی ہے۔جسکی وجہ سے ضلع سانگھڑ کی رابطہ سڑکوں کی حالت جوں کی توں ہے ۔علاقے کے سیاسی وعوامی حلقوں نے ضلع سانگھڑ کی رابطہ سڑکوں کی زبون حالت پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے وزیراعلیٰ اور محکمہ ہائی ویز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع سانگھڑ کی رابطہ سڑکوں کی فوری طور پر تعمیر ومرمت کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کئے جائیں۔