• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی نے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا، فواد احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کہنا ہے کہ پشاورزلمی نے ہمیں ہر شعبے میں آئوٹ کلاس کردیا ۔ میں نے کوئی غلط بولنگ نہیں کی دراصل کامران اکمل نے کمال بیٹنگ کی ہے۔ کامران اکمل پی ایس ایل کا بہترین کھلاڑی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے کوئی برا گیند کیا ، لیکن کامران نے کمال کھیلا۔ مجھے تو لگا کہ 13 اوور میں میچ ختم ہوجائے گا۔ ہفتے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جیسن رائے نے پورے بیس اوورز کھیلے لیکن ہم بورڈ پر رنز نہیں سجا سکے۔ کامران اکمل نے ہدف کے تعاقب میں بہت اچھا کھیلا ۔میں نے ٹی 20 میں ایسی کم اننگز دیکھی ہیں۔ یہاں کی کنڈیشنز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کافی ایڈوانٹیج ہوگا۔ فواد احمد نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائی کم تھے ، ہم دن کے وقت کھیل رہے، لوگ ملازمت بھی کرتے ہیں ۔ اگر سات بجے میچ ہوگا تو اور بھی زیادہ لوگ آئیں گے آسٹریلیا میں دن کے میچز صرف ہفتے اور اتوار کو ہی ہوتے ہیں۔ ڈبل ہیڈرز چھٹی والے دن ہی ہوں تو اچھے ہیں ، ورکنگ ڈے میں شام کے میچ رکھیں ۔ ٹورنامنٹ کا دورانیہ بڑھانا پڑے گا کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اگر ٹورنامنٹ کے تین چار روز بڑھ جائیں۔ تماشائیوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔افتتاحی تقریب اگر ویک اینڈ پر ہوتی تو اچھا ہوتا۔ آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ چھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ کافی اچھا ہے، فارن پلیئرز کے حساب سے بھی اچھا اسٹینڈرڈ ہے ۔ یہاں مشکل مقابلہ ہے ، اچھے اچھے پلیئرز کو مشکل پڑ جاتی ہے ۔

تازہ ترین