• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابو بکر صدیقؓ نے سازشیں ناکام بنائیں، مولانا عبدالرحمن سلفی

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان اور رئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ خلیفۃ الرسولؐ سیدنا حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اسلام کے تحفظ کے لیے اپنی خلافت کے دوران وہ اقدامات کیے جس سے دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام ہوئیں اور اسلام و عقیدہ اسلام محفوظ حالت میں امت کے پاس ہے اسلام پر انکے احسانات سے امت مسلمہ سبکدوش نہیں ہوسکتی وہ مرکز اہلحدیث جامعہ عربیہ اسلامیہ دارالسلام برنس روڈ پر فضائل خلیفہ اوّل ؓ کے موضوع پر خصوصی خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ سیدنا صدیقؓ اکبر کادورخلافت مسلم حکمرانوں کے لیے آج بھی مشعل راہ ہے انہوں نے ایک حکمران کے حیثیت سے سادہ زندگی بسرکی ۔

تازہ ترین