• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عباس ؑشجاعت اور ایثار کے پیکر تھے،مولانا عون نقوی

کراچی(پ ر) مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہےکہ حضرت عباس علمدار ؑ علم،شجاعت،بہادری ،وفا اور ایثار کے پیکر تھے،آج تک آپ ؑ کے روضہ اقدس کربلا معلی میں حاضر ہوکر فیض حاصل کیا جارہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں اجتماع بعنوان ’’علمبرداری حضرت عباسؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ واقعہ کربلا تا قیامت حریت پسندوں کیلئے قابل تقلید ہے اور حضرت عباس علمدار ؑ نے بچپن سے شہادت تک علم و حکمت اور بہادری کے جوہر دکھائے اور آج بھی آپؑ کا نام پرچم حق سے منسوب ہے،اس موقع پر مولانا غلام علی عارفی، عابد حسین ھاتف الوری،سید علی صفدر ،مولانا غلام علی عارفی نے بھی خطاب کیا ،جبکہ پرویز اقبال،سید حسن عابدی،مولانا غلام حیدر حکیم محمد احمد،لخت حسنین زیدی،ناز رضا،سکندر زیدی،فخر شاہ اور ریاض حیدر زیدی اور دیگر نے شرکت کی بعد ازاں کربلا معلی سے لائے ہوئے پرچم حضرت عباس ؑ کی زیارت کروائی گئی ۔
تازہ ترین