• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرآبادمیں 12 سالہ یتیم بچی سے مبینہ زیادتی،اہلخانہ کے الزام کی تصدیق نہیں ہوئی،پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیر آباد تھانے کی حدود مسلم آباد میں دو روز قبل 12سالہ یتیم بچی کو حالت خراب ہونے پر عباسی شہید اسپتال لایا گیا تھا،بچی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ بچی سامان لینے گھر سے باہر گئی تھی کہ محلے کے دوافراد ظاہراورجمیلنےاسے اغواکیا،بچی کی زیادتی کے دوران ویڈیوبنائی اوراسے زہرپلایا،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کی زہر خورانی کی وجہ سے حالت خراب ہوئی تھی ،بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا زیادتی کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین