• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کےسابق رہنما اکبر ایس بابر کیخلاف دائردعویٰ کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کےسابق رہنما اکبر ایس بابر کیخلاف دائردعویٰ کی سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی گئی، تحریک انصاف کے رہنما کرنل (ر) اجمل صابر نے اپنے دعویٰ میں موقف اپنا رکھا ہے کہ اکبر ایس بابر فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز اور اخبارات میں مسلسل بیان بازی کر رہے ہیں جبکہ یہ کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیرسماعت ہے لہذا اس کیس کے حوالے سے قبل از وقت کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، درخواست گزار کے مطابق اکبر ایس بابر پارٹی چھوڑنے کے بعد وہ نہ صرف عمران خان بلکہ پی ٹی آئی کی ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔
تازہ ترین