• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات اور مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) حادثات اور مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے- عثمان غنی روڈ پر رکشا اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں پانچ لوگ زخمی ہوئے‘ ممتاز بی بی بی ‘ مزمل کو نشتر ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ 18کسی وہاڑی روڈ موٹروے پل کے نیچے رکشہ ڈرائیور نے رکشے کو کھمبے میں جا مارا جس سے عدنان زخمی ہوا۔ گلگشت کالونی میٹروسٹیشن کے سامنے موٹرسائیکل سلپ ہونے سے عادل‘ غلہ منڈی چوک وہاڑی روڈ موٹر سائیکل تصادم میں عارف‘ پٹھان ھوٹل مظفرگڑھ روڈ پرموٹر سائیکل تصادم میں شاہینہ ‘ اختر ‘ سکینہ ‘ زخمی ہوگئے۔ فیصل پارک ممتازآباد بچے کھیلتے ہوئے آپس میں لڑ پڑے۔ حماد زخمی ہوگیا۔
تازہ ترین