• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگے چچا کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم بھتیجا بری

پشاور(نیوز رپورٹر) ماڈل کورٹ پشاور کے جج عامر علی نے جائیداد کے تنازعہ پر سگے چچا کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نعیم گل سکنہ بڈھ بیر پر الزام تھا کہ اس نے گھر میں حصہ مانگنے کے تنازعہ پر اپنے چچاشفیق کومبینہ طور پر قتل کردیا تھا جس کیخلاف بڈھ بیر پولیس نے 2015 میں مقدمہ درج کیا جبکہ ایف آئی آر میں ملزم کو موقع واردات پر گرفتار کرنے اور اس سے پستول برآمدگی بھی ظاہر کی گئی تاہم فاضل جج نے کیس میں سماعت مکمل ہونے پر ٹھوس ثبوت کی عدم بناء پر ملزم کو با عزت بری کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین