• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپر کوہستان: فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اپر کوہستان کی تحصیل داسو میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کانسٹیبل تھا جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون 2 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد اپنی مدعیت میں دہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل کے علاوہ غیرت کے نام پر قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر، والد اور بھائی سمیت 7 ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید