• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ رادھا کشن: گھر کی بجلی کا بل 42 ہزار، مزدور نے خودکشی کر لی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھوتن پورہ میں فیکٹری کے مزدور نے گھر میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی جون کا بجلی کا بل 42 ہزار روپے آنے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید