• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 4 بچے جاں بحق

— تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
— تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 1 کمرے سے 6 افراد کی لاشیں ملیں، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔

مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھوئیں کی وجہ سے ہوئیں، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

ریسکیو کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید