راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایوب پارک کے برساتی نالے سے ملنے والی نامعلوم عورت کی نعش کو سپردخاک کردیاگیا۔ مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی ۔تھانہ مورگاہ کو شیر امان خان نے بتایا کہ میں اور نیاز خان لکڑیاں کاٹنے میں مصروف تھے کہ ہمیں بدبو محسوس ہوئی اسی دورانہم نے نالہ کے کنارے پانی کے اندر ایک انسانی نعش پڑی پائی۔پولیس نے ورثاءنہ ملنے پرنعش کومقامی قبرستان میں امانتاً سپردخاک کردیا۔