• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل شوٹ کے دوران حادثے کے مناظر سیلفی لیتے شخص کے کیمرے میں قید


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ’’وکٹر ول‘‘ Victorville میں ایک کمرشل کی شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جو سیلفی کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Victorvilleکے ریگستان میں یہ واقعہ پیش آیا جب ایک کمرشل شوٹ کیا جا رہا تھا جس میں ایک گاڑی اونچے نیچے ٹریک پر اسٹنٹ پیش کر رہی تھی، اس دوران ایک شخص اپنی سیلفی بنا رہا تھا۔

شوٹنگ کے دوران اچانک گاڑی کئی فٹ اونچی ہوا میں اچھلتی ہوئی بری طرح اُلٹ گئی، کمرشل شوٹ کے دوران حادثے کے مناظر سیلفی لیتے شخص کے کیمرے میں قید ہوگئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور خوش قسمتی سے جانی نقصان سے محفوظ رہا۔

تازہ ترین