• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے گرلز ہاسٹل سے 25 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

لاہور کے گرلز ہاسٹل سے 25 سالہ لڑکی کی لاش برآمد


لاہور کے نواب ٹاؤن گرلز ہاسٹلز میں لڑکی مردہ پائی گئی ہے ، لڑکی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نواب ٹاؤن کے گرلز ہاسٹل سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے، 25 سالہ خاتون کا نام سحر خان ہے، جو گارڈن کی رہائشی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس نے بتایا کہ 5 سال پہلے خاتون نےشہزاد نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی، جبکہ شادی کے کچھ عرصہ بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

پو لیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا چار سال کا بیٹا ہے جو باپ کے پاس رہتا ہے جبکہ خاتون تین سال سےگرلز ہاسٹل میں اکیلی رہائش پذیر تھی۔

پو لیس کا کہنا ہے کہ خاتون صبح ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھی اور کمرہ بند تھا، دروازہ توڑا تو سحر اندر مردہ پڑی تھی۔

تازہ ترین