• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرٹلی امبروز اور سائمن ٹوفل شاندار یادیں لیکر وطن روانہ

کرٹلی امبروز اور سائمن ٹوفل شاندار یادیں لیکر وطن روانہ 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے عظیم فاسٹ بولر کرٹلی امبروز اور آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل کراچی میں چار دن گذارکر وطن واپس روانہ ہوگئے ۔ انہوں نے کراچی کے دورے کو یادگار قرار دیا ۔کراچیکے فائیو اسٹار ہوٹل میں دو عظیم فاسٹ بولروں وسیم اکرم اور کرٹلی امبروزکی ملاقات ہوئی۔وسیم اکرم نے کہا کہ کرٹلی امبروز سے ملاقات کرنا شاندار رہا۔کرٹلی امبروز سب سے خوف زدہ کر دینے والے بولروں میں سے ایک تھے ۔کرٹلی امبروز نے بتایا کہ انہیں پاکستان آنا اچھا لگا ہے ۔ پاکستان میں میزبانی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ وسیم اکرم نے کہا امید ہے کہ وہ پاکستان مستقبل میں بھی آئیں گے ۔ قبل ازیں ہفتے کی شب آئی جی سندھ کلیم امام نے کرٹلی امبروز اور سائمن ٹوفل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان سمیت کئی مشہور کھلاڑیوں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔امبروز اور ٹوفل کراچی میں عمیر ثناء فاونڈیشن کے ڈاکٹر کاشف انصاری کی دعوت پر کراچی آئے ہیں۔ ڈاکٹر کاشف انصاری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مجھے شہرت اور نام دیا۔ غیر ملکیوں کو پاکستان لانا میرےلئے اعزاز ہے۔

تازہ ترین