• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرجانبدار انصاف سے قانون کی بالادستی قائم کی جاسکتی ہے، ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی و بے روزگاری کو ختم کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی، ملک کے عوام معاشی استحکام چاہتے ہیں حکمران ٹال مٹول اور دعوؤں سے کام نہ چلائیں، غیرجانبدار انصاف اور فیصلوں سے معاشرے میں قانون کی بالادستی کو قائم کیا جاسکتا ہے،آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لینا ہوگا،عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے ساتھ جانبداری کی گئی تو انصاف کے قتل کے مترادف ہوگا،اقرباء پروری اور کرپشن کے خاتمے کے دعوئے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں،موجودہ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکمرانوں کو ٹھوس پالیسیاں بنانی ہونگی۔
تازہ ترین