• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں 42ہزار پودے لگائے جائیں گے‘کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) پلانٹ فار پاکستان ڈے کا افتتاح کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق اور ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز بھٹی نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملتان شان الحق نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم میں ڈویژن بھر میں 42 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے افراد کے ساتھ مل کر شجر کاری کا سلسلہ بھی جاری ہے ،ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز بھٹی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ملتان کے حالیہ دورہ کے موقع پر آموں کے باغوں میں کمی واقع ہونے پر شدید رنج کا اظہار کیا تھا،موسمی تغیرات سے صرف شجرکاری کرکے نمٹا جاسکتا ہے، اس موقع پر چیف کنزرویٹر فاریسٹ سید محمد اجمل رحیم نے کہا کہ پودے آکسیجن کی فیکٹریاں ہیں،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ شجر کاری کو صرف سرکاری مہم کے طور پر نہیں دیکھنا چاہئے ، اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال بیگ،سول جج رائے اعجاز اور دیگر محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی پودا لگایا۔
تازہ ترین