• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بحرانوں کی زد میں ہے، ضیاءاللہ بنگش

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کےرکن فیڈرل کونسل ڈاکٹر ضیا اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کی زد میں ہے نالائق،نااہل اور عوام دوستی سے عاری کابینہ نے لوگوں کے دلوں کا سکون غارت کردیا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے ان تمام مسائل کا حل حکومتی پالیسیوں سے ممکن نہیں بلکہ پورے نظام کی تبدیلی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ اپنے بیان میں میں انھوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے وعدے نہیں عملی شکل نظر آنی چاہیے،آٹے،دال،چینی،گھی،سبزی،چاول کی قیمتیں کم ہوتی دکھائی دینی چاہئیں۔
تازہ ترین