• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، صدر ٹرمپ کا بھارت میں اعلان

پاکستان کیساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، صدر ٹرمپ کا بھارت میں اعلان


دورہ بھارت پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

بھارتی شہر احمدآباد میں ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پیش رفت کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں، جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے، استحکام میں اضافے اور مستقبل میں ہم آہنگی کے لئے پر امید ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست گجرات کے صدر مقام احمد آباد میں موتیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز ہندی میں نمستے کہتے ہوئے کیا، اور بھارت کی تاریخ کی بڑی شخصیات سے لیکر بڑے کرکٹرز اور بالی ووڈ تک کا ذکر کیا، انکا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اس موقع پر انہیں ہندی میں لفظوں کی ادائیگی میں خاصی دشواری پیش آئی۔

بعدازاں صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ شمالی بھارت کے تاریخی شہر آگرہ پہنچے، جہاں انہوں نے مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے تعمیر کردہ تاریخی تاج محل کا دورہ کیا۔

انکے ہمراہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر صدر اور انکی اہلیہ نے وہاں کئی تصاویر بنوائیں اور نہایت دلچسپی کے ساتھ تاج محل کو دیکھا۔

تازہ ترین