• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کی ٹیم ملتان پہنچ گئی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی۔

ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی اور اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کا ایئرپورٹ اور ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈیرن سیمی اور زلمی اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ملتان کے فینز نے خوب سیلفیاں بنوائیں۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 26 فروری کو ملتان میں مدمقابل ہوں گی۔

تازہ ترین