• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کی شکست پر ہانیہ عامر کا عاصم اظہر سے طنزیہ سوال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کے چوتھے روز کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کے بعد معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے طنزیہ سوال کر ڈالا۔ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد ہانیہ عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر سے سوال کیا کہ ’کیوں عاصم اظہر ہم کراچی کنگز کو آسان لیں یا نہیں؟‘اداکارہ نے ساتھ یہ بھی لکھا کہ ’آپ سوچ کر بتائیے گا۔‘اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے KKvQG اور HUMZALMI۔ہانیہ عامر کے اِس طنز پر عاصم اظہر بھی خاموش نہ رہے اور اُنہوں نے اداکارہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’پڑوسی کی جیت پر اتنا غرور۔‘عاصم اظہر نے لکھا کہ ’کنگزاور زلمی کے آمنے سامنے ہونے کے بعد کنگز نے زلمی کو ہرایا تھا۔‘گلوکار نے لکھا کہ’اب کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے اگلے میچ پر بات ہوگی۔‘یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کھائی تھی جس کے بعد عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر ہانیہ عامر کو خبردار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔عاصم اظہر نے لکھا تھا کہ ’مانا کہ آپ کی زلمی کی ٹیم اچھی ہے لیکن کراچی کو بھی آسان نہیں لینا۔‘

تازہ ترین