• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرخ ایچ خان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فرخ ایچ خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے فرائض سنبھال لیے۔ان کا انتخاب ، قابلیت اور وسیع تجربے کی بنیاد پر کیا گیا ۔فرخ ایچ خان کلیدی انتظامی اور بورڈ کی سطح پر فرائض کی انجام دہی کا 30 سال سے زاٰئد عرصے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار بزنس مین اور اعلیٰ پائے کے کاروباری اور مالیاتی مشیر بھی ہیں جنہوں نے کئی تاریخی کاروباری سودوں میں رہنمائی فراہم کی ۔
تازہ ترین