• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) ملتوی ہونے کے خدشات ختم ہوگئے، آج میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان رات گئے معاملات طے پا گئے جس کے بعد میچز کو ری شیڈیول کردیا گیا اور آج میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نئے شیڈیول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل ملتوی ہونے والے میچز آج کھیلے جائیں گے جبکہ 16 جنوری کو ہونے والے میچز 17 اور 17 جنوری کو ہونے والے میچز 18 جنوری کو ہوں گے۔

19 جنوری کا ایلیمینیٹر اور کوالیفائر ون میچ اب 20 جنوری کو ہوگا۔

بی سی بی نے ملتوی ہونے والے میچز کے ٹکٹس شائقین کو ری فنڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بی سی بی کے مطابق 16 جنوری کے میچز کے خریدے گئے ٹکٹس پر شائقین میچز دیکھ سکیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید