• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کے سکالرز کا پی ایچ ڈی مقالوںکا دفاع

پشاور (خصوصی نامہ نگار) تین سکالروں نے اپنے مقالوں کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ہائے ریاضی اور سیاسیاست سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ اظہر علی شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق کی نگرانی میں شعبہ ریاضی سے ہیپاٹائٹس بی وائرس کی شماریاتی ماڈلنگ کے ذریعے تجزیہ کو آسان بنانے سے متعلق مقالہ لکھا ۔ اسکالر رضوان نے لینگوین ایکویشن کی تجزیاتی کسری نان لینئر محرکات پر مقالہ لکھا، بیرونی ممتحنین میں کوہاٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ولی خان اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد ایاز جبکہ اندرونی ممتحن ڈاکٹر محمد عادل خان تھے۔شعبہ سیاسیات کی سکالر حسینہ بشیر نے ایشیاء کی روایتی سماجی سیاسی کلچر میں خواتین کی سیاسی قائدانہ صلاحیتوں کے حوالے سے بیگم نسیم ولی خان کی شخصیت پر پی ایچ ڈی مقالہ کا کامیابی سے دفاع کیا انہوں نے ڈاکٹر ایوب جان کی نگرانی میں مقالہ لکھا ، بیرونی ممتحنین میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر منظور احمد اور خواتین یونیورسٹی صوابی کے ڈاکٹر اشفاق الرحمٰن جبکہ اندرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف تھے۔
تازہ ترین