• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈگر جیل میں عطیہ خون کیمپ

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے ڈگر جیل ، کوٹھا ابوہا، بریکوٹ بازار، تیض مارکیٹ مینگورہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے، اس دوران عوام کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم میں پی آر او اعجاز عالم،ڈاکٹرامجد اقبال ،میڈیکل ٹیکنیشن طفیل رضا اورمعاون محمد ثاقب شامل تھے جنہیںسپرنٹنڈنٹ ڈگر جیل محمد ابراہیم، صدر بریکوٹ بازار رضاخان، تنظیم نوجوانان کے صدر ابوبکر ، صدر تیض مارکیٹ محمد یاسین کا بھرپور تعاون حاصل رہا، دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئرفاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد خصوصاًسپرنٹنڈنٹ ڈگر جیل محمد ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ کرنے والوںکے تعاون کی بدولت ہی تھیلی سیمیا سمیت دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگی کی سانسیں رواں دواں ہیں۔
تازہ ترین