• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کا اغواءاور کورٹ میرج‘ ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی مقامی عدالت نے چودہ سالہ لڑکی کواغواء کرکے کورٹ میرج کرنے والے ملزم کی ضمانت پررہائی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ مغویہ کی عدم بازیابی پر رشتہ داروں نے خیبر روڈ کواحتجاجابلا ک کردیا جس پرٹریفک کانظام درہم برہم ہوکررہ گیا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پرمظاہرین پرامن منتشرہوگئے تفصیلات کے مطابق پشاورکی مقامی عدالت نے گذشتہ روز ملزم شیراعظم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ملزم پرالزام ہے کہ اس نے چودہ سالہ لڑکی کومبینہ طورپراغواء کیااوربعدازاں اس کے ساتھ کورٹ میرج کرلی عدالت نے درخواست کی سماعت مکمل ہونے پرخارج کردی تاہم اس موقع پر مغویہ کے رشتہ داروں نے احتجاجا خیبرروڈ کوبلاک کردیامظاہرین کاموقف تھاکہ ملزم کی گرفتاری کے باوجود پولیس مغویہ کو تاحال بازیاب کرنے میں ناکام ہے لہذامغویہ کوفی الفوربازیاب کرایاجائے۔
تازہ ترین