• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین اللہ کاکان میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار

پشاور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواکے صوبائی نائب صدر حاجی امین اللہ خان بونیری نے بونیر کے علاقہ بامپوخہ ماربل کان میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث جان بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور قیمتی جانوں کی ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دُکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوںکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور غریب مزدوروں کے ناگہانی موت پر انتہائی رنجیدہ ہیں۔اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیو الے مزدروں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اور پسماندگان کو دلی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائیں۔انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماربل کان میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کو فوری طور پر مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ لینڈ سلائڈنگ کے باعث ملبے تلے دبنے والے تمام مزدور انتہائی غریب ہیں لہٰذا اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔
تازہ ترین