• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے حکام کی کوششوں سے سندھ پولیس ہاکی ٹیم کی بندش رک گئی، آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سندھ پولیس ہاکی ٹیم کواولمپین حنیف خان،جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس میں اولمپین حنیف خان کی زیرنگرانی ٹریننگ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے تاکہ سندھ پولیس ہاکی ٹیم کوبہترین تربیت سے آراستہ کیا جاسکے۔

پولیس ہاکی ٹیم کی بندش رک گئی
کے ڈی اے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر نوید انور صدیقی کے ساتھ گروپ

انہوں نے یہ ہدایت کے ایچ اے کے وفد سے ملاقات میں کی جس میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ، حنیف خان،کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین اور مرزا اقبال بیگ شامل تھے، انہوں نے وفد کو آئی جی سندھ ہاکی کپ کے انعقاد کی بھی اجازت دی جس میں سندھ پولیس کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔

پولیس ہاکی ٹیم کی بندش رک گئی
پروفیسر اعجاز فاروقی ٹی ایم سی گراونڈ پر وسیم خان مینجنگ ڈائریکٹر پی سی بی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں

کراچی تلوار بازی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کا ایک ماہ کا تر بیتی کیمپ ہفتے ختم ہوگیا جس میں 120سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کیمپ کی نگرانی نیپال سے آئے ہوئے انٹر نیشنل کوچ سنجیپ لاما نے کی جنہوں نے کیمپ کے شرکاء کو شمشیر زنی کے عالمی قوانین کے بارے میں آگہی دی،بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے پاکستان آئے ہوئے نیپال کےانٹر نیشنل تلواربازی کوچ نجیپ لاما کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا

پولیس ہاکی ٹیم کی بندش رک گئی
ڈھاکا اسکول نارتھ کراچی کے سالانہ اسپورٹس ڈے پر پرنسپل حسینہ رضوی کے ساتھ گروپ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے وہ بھر پور تعاون کریں گے، اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد علی راجپوت، سنیئر نائب صدر سید محفوظ الحق،ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما محفوط یار خان ایدوکیٹ، ایسوسی ایشن کے سکریٹری محمد نقی، اور مہمان کوچ نےبھی خطاب کیا۔ نوید انور صدیقی نے بحیثیت مہمان خصوصی کے ڈی اے پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری ایاز منشی،میڈیا کوآرڈینٹر ایم نسیم،اسپورٹس آرگنائزر جلیل خان، طاہر جاوید، دلاور خان اور مجاہد حسین بھی موجود تھے۔ میچ میں سیکورٹی،ماسٹر پلان اور سیکرٹریٹ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے اکاؤنٹس اینڈ فنانس کو شکست دی۔

( نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین