بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے کہا ہے کہ اگر شہر میں ضرورت ہوئی تو فوج کو طلب کر لیں گے۔
نئی دلی میں فسادات کے بعد وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی زیرِ صدارت صورتحال پر غور کے لیے اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نئی دلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے تشدد کو روکا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ تمام فریقین نئی دلی میں امن کی واپسی یقینی بنائیں گے۔
اروند کیجروال کا کہنا تھا کہ اس وقت پولیس ایکشن لے رہی ہے، ضروری ہوئی تو فوج طلب کریں گے۔
وزیراعلیٰ نئی دلی نے کہا کہ اجلاس میں یقین دلایا گیا کہ پولیس کی مناسب تعداد تعینات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں فسادات روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔