• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی قسمت جی ڈی اے یا پیپلز پارٹی نہیں بدل نہیں سکتیں، قادر مگسی

سندھ کی قسمت جی ڈی اے یا پیپلز پارٹی نہیں بدل نہیں سکتیں، قادر مگسی


سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی پی) کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کی قسمت کوئی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) یا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نہیں بدل سکتی۔

حیدرآباد بائی پاس پر پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ایس ٹی پی پی جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہے ہم برادریوں کے نام پر سیاست کو پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھی قوم کو باوقار قوم بنانے کا جو خواب لے کر چلے ہیں وہ ایک دن سچ ہوگا۔

لوگ ایس ٹی پی پی کے لیے بے سبب گمان کرتے ہیں کہ یہ نسل پرست پارٹی ہے، جو لوگ ہمارے وطن کو تقسیم کرنا چاہے اس کے خلاف آواز اٹھانا کیا نسل پرستی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کوئی جی ڈی پی اور پی پی پی سندھ کے عوام کی قسمت نہیں بدل سکتیں، سندھ کی قسمت سندھ کا ہاری یا استاد ہی بدل سکتا ہے۔

تازہ ترین