• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا نئی دہلی فسادات کا نوٹس لے، حمزہ علی عباسی

بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والی دہشتگردی پر اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا ان فسادات کا نوٹس لے ورنہ یہ تشدد کی لہر غیر معمولی صورتحال اختیار کر جائے گی۔

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں لکھا کہ نئی دہلی میں متعدد مسلمانوں کو سڑک پر قتل کر دیا گیا، مسجد کو نقصان پہنچایا گیا، مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بھی جلا دیا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دہلی میں ہندو انتہاپسندوں کی دہشت جاری ہے۔ حمزہ علی عباسی نے نئی دہلی کی صورتحال پر دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں اُس وقت فسادات پھوٹ پڑے جب شمال مشرقی علاقوں میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کیے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین