• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال میں جعلی ادویہ کے استعمال کیخلاف درخواست پر محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سول اسپتال میں جعلی ادویہ کے استعمال کے خلاف محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر تےہوئےحکم دیاہےکہ بتایا جائے جعلی ادویہ بنانے والی کمپنی کے خلاف کیا کارروائی کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہےکہ سول اسپتال میں جان بچانے والی ادویات تک جعلی ہیںجس پر عدالت نےایڈیشنل سیکریٹری صحت سے استفسارکیاکہ کیا کوئی انکوائری کر رہے ہیں کہ غیر معیاری ادویہ ہیں یا نہیں؟جس پر انہوں نے جواب دیاکہ اس معاملے پر ایکشن لیا ہے انکوائری کرکے رپورٹ عدالت میں بھی پیش کر دیں گے۔

تازہ ترین