• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتب میلوں کے انعقاد کو خصوصی اہمیت حاصل ہے،ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ کتب میلوں کے انعقاد کا مقصد طلباوطالبات میں کتب بینی کے رجحان اور کتاب سے لگاؤ کو فروغ دینا ہے۔ جامعات میں کتب میلوں کے انعقاد کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں منعقدہ سہہ روزہ کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں تعلیم اور نالج کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے،انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپناوقت کتابوں کے مطالعے پر صرف کریں۔
تازہ ترین