• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کا نیب پراسکیوٹرز کی عدم پیشی پر شدید برہمی کا اظہار

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے نیب سے متعلق مقدمات میں نیب پراسکیوٹرزکے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ نیب نے بھی عجیب ڈرامے شروع کررکھے ہیں مقدمات داخل کرکے پھران کی پیروی کرنابھول جاتے ہیں عدالت نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا بریگیڈیئر(ر) فاروق ناصر اعوان کو عدالت طلب کرلیا جنہوں نے عدالت کے روبروپیش ہوکرعدالت کو آئندہ احتیاط برتنے کی یقین دہانی کرادی جبکہ جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ نیب کے ساتھ یہ کیا ہو رہاہے ان کی کارکردگی مایوس کن ہے، ہم شکایت نہیں فیصلے کرتے ہیں صبح سے نیب کے کیسز سامنے آرہے ہیں اورکوئی پراسکیوٹر عدالت میں موجود نہیں، جسٹس قیصر رشید اورجسٹس نعیم انورپرمشتمل دو رکنی بنچ نے منگل کے روز نیب سے متعلق مختلف رٹ درخواستوں کی سماعت کی اورجب بھی نیب کے مقدمات پکارے گئے توکمرہ عدالت میں نیب کے پراسکیوٹر نہ ہوتے جس پرجسٹس قیصر رشید نے برہمی کا اظہارکیا اورڈی جی نیب کو اسی وقت عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے۔

تازہ ترین