سوات(نمائندہ جنگ)سوات کے علاقے شکردرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنمااور امن کمیٹی کے رکن جاوید اللہ خان جاں بحق ہوگئے،ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں ن لیگ کے مقامی رہنما جاوید اللہ خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی فائرنگ کے بعد گاڑی الٹ گئی،واقعے میں جاوید اللہ خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ محافظین محفوظ رہے اور انہیں گاڑی الٹنے سے معمولی چوٹیں آئیں،ملزمان فرا رہوتے ہوئے گاڑی بھی چھین کر لے گئے۔