• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت بہترنہ ہوئی توحکومت 3ہفتے میں جاسکتی ہے‘ضیاءعباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت کے ابھی تین سال باقی ہیں تاہم اگر معیشت بہتر نہ ہوئی تو یہ مدت تین ہفتے بھی ہوسکتی ہے ‘اس وقت پوراملک بدحالی کا شکار ہے ‘وقت کم ہے ‘بھارت معاشی اعتبار سے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے جبکہ پاکستان اس وقت معاشی اعتبار سے اپنے سنگین اور نازک ترین دور سے گذر رہا ہے جس پر فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک میں جمہوری بساط کے لپٹنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
تازہ ترین