راولاکوٹ(جنگ نیوز)صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بھٹو نے پھانسی کا پھندہ عوام کے لیے چوما وہ بھی اگر چاہتے تو کہین اور حکمرانوں کی طرح معاہدے اور سفارشیں کروا کر بیرون ملک چلے جاتے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو کہیں دوستوں نے پاکستان واپس نہ آنے کی پیش کش کی لیکن عوام کی خاطر اس پیش کش کو انہوں نے ٹھکرایا اور جان قربان کر دی جلد سا بق صدر زرداری بھی صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے ایوان صدر سے جا ری بیان میں انہوں نے کہا کہ فرزانہ یعقوب الیکشن لڑے گی اور آٹھ ہزار ووٹوں سے جیتے گی عالمی سطح پر فرزانہ یعقوب نے مسئلہ کشمیر کی جس طرح وکالت کی اس پر مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھی خوشی کا اظہار کیا بد ترین سیاسی مخالف بھی فرزانہ یعقوب کی لائقی اور اہلیت کی تعریفیں کر رہا ہے راولاکوٹ کے لوگوں کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے ووٹ سے فرزانہ یعقوب کواس مقام پر پہنچایا اگر کام نہ ہوں تو ذمہ دار یعقوب خان کو ٹھہرایا جاتا ہے اوراگر منصوبہ کامیاب ہو جائیں تو کہا جاتا ہے کے فنڈز وفاق نے دیے یعقوب خان کا اس میں کیا کمال ہے یہ دوغلا پن اب نہیں چلے گا فرزانہ یعقوب نے ایرا سے روکے گے فنڈز واپس لیے اب ان چوالیس کروڑ سے پوٹھی اور ایسٹرن بائی پاس کی سڑکیں مکمل ہو ںگی جنرل حیات سے ہٹ کر پونچھ سے جانے والے کسی حکمران نے پہلے یہاں کوئی تعمیراتی کام نہیں کیے لوگوں میں احساس محرومی تھا میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنا کر یہ احساس محرومی دور کیا مقبوضہ کشمیر کے نوجوان راولاکوٹ میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو اعزاز کی بات ہے رولاکوٹ کے سٹیڈیم میں جلد قومی کھیل ہوں گے اور راولاکوٹ عالمی کھیلوں کا مرکز بنے گا الزامات لگانے والے اب خاموشی اختیار کر لیں ۔ ہزاروں ملازمین کو لاکھوں روپے مہینہ فائدہ دلوایا شہباز شریف نے میرے کہنے پر آذادپتن سے پنڈی کہوٹہ سڑک کی تعمیر نوع کے لیے پیسے منظور کروائے ہیں .