• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 سال پرانا تنازع حل، پاکستان روس تجارت بڑھانے پر تیار

40 سال پرانا تنازع حل، پاکستان روس تجارت بڑھانے پر تیار 


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور روس نے تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل عبور کرلیا اور دونوں ممالک نے 40سال پرانا تجارتی تنازع حل کرلیا۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے روس کو 9کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کردی ہے جس کے بعد پاکستان میں 8ارب ڈالر کی روسی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ روسی سرمایہ کاری اسٹیل اور توانائی کے شعبے کے لیے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 پاکستانی کمپنیوں کو 2 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم کی ادائیگی کا عمل بھی شروع ہوگیا اور ایک پاکستانی کمپنی کو ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ باقی کمپنیوں کو بھی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ 11 دسمبر 2019 کو روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی تھی۔

تازہ ترین