• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاق میں وقار کا خیال رکھیں،توہین بند کی جائے،جاوید میانداد

توہین بند کی جائے،جاوید میانداد 


کراچی (جنگ نیوز) سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے ٹی وی پروگرامز میں خود کو مزاح کا موضوع بنائے جانے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’میری توہین بند اور احترام کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا ’بڑوں کی عزت کی جاتی ہے۔ مذاق کرتے ہوئے ان کے باوقار ہونے کا خیال رکھا جانا چاہیے۔‘ چینل کا نام لیے بغیر ایک پروگرام میں اپنی ڈمی پیش کرنے اور براہ راست مذاق کا نشانہ بننے پر جاوید میانداد نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آئندہ کسی نے براہ راست مذاق کا نشانہ بنایا تو وہ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، اور آخری حد تک جائیں گے۔ملک کے لیے اپنی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے جاوید میانداد نے چینلز سے کہا کہ مذاق کو ایک حد تک رکھا جانا چاہیے۔

تازہ ترین