• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ یونیورسٹی میں پی آئی ٹی بی کے تعاون سےسیمینار

لاہور (خبر نگار)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے اپنے سینئر طلباء کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں طلباء کو ڈیجیٹل میڈیا میں فری لانسنگ کے مواقع کے بارے میں آگہی دی گئی اور پی آئی ٹی بی کے ماہرین نے گھر بیٹھے باعزت روزگار حاصل کرنے کے لیے درکار صلاحیتوں پہ لیکچرز دیے۔ شعبہ ریاضی کے انچارج ڈاکٹر شعیب سلیم اور دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیمینار کے آغاز میں طلباء سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر شعیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا نے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کر دیے ہیں اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد اور دوران تعلیم بھی طلباء فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔ آپ کو محض آن لائن پراجیکٹ حاصل کرنے اور ان پہ کام کرنے کے لیے کچھ مہارتیں سیکھنا ہوں گی۔
تازہ ترین