• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں‘ ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر ) مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ، طارق بٹ ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی، نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی، غلام آغا ،شنو گل اور ارباب اقبال کاسی نے کہاہے کہ کورونا وائرس عذاب الٰہی ہے جس کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا تاہم مرض سے بچائو کیلئے حکومت کو موثراقدامات کرناہونگے ہمیں گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے حکومت اس حوالے سے کوئی رسک نہ لیں چین میں مقیم طلباء وطالبات کے والدین اوراہل خانہ کوبھی چاہیے کہ وہ صبر سے کام لیں رہنمائوںنے کہاکہ ایران میں وائرس کے پیش نظر پاک ایران سرحد کو سیل کرکے تمام راستوں کو فوراً بند کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسکیم کے تحت گائے بھینس اوربکریوں کی تقسیم کا سلسلہ بلوچستان کے غریب ا وربے سہارا خواتین میں بھی تقسیم کیے جائیں بلوچستان کارقبہ بہت زیادہ اور آبادی منتشر ہے فنڈز کی کمی کے باعث یہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں وفاقی حکومت کوچاہیے کہ وہ اسکیم کافائدہ بلوچستان کے لوگوں تک پہنچائیں فوٹوسیشن کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ حکومت کارویہ افسوسناک ہے جس طرح حکومتی ارکان کو فنڈز دئیے جارہے ہیں یہی رویہ اپوزیشن ارکان کے ساتھ بھی روا رکھاجائے رہنمائوں نے کہاکہ غیرمنتخب افراد کو فنڈز کی بندر بانٹ قابل مذمت ہے پالیسیاں مرتب کرتے ہوئے تمام سب ارکان اسمبلی کو اس میں شامل کیاجائے حکومت کے تفریق کے عمل کو ترک کرکے عوامی نمائندوں کے ساتھ یکساں سلوک یقینی بنائیں رہنمائوں نے مطالبہ کیاکہ ملازمتیں سیاسی رشوت کی بجائے میرٹ پر آنے والوں کو دی جائیں۔
تازہ ترین