چین میں کورونا وائرس سے مزید 52 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ جس کےبعد ہلاک افراد کی تعداد 2715 ہو گئی ہے۔
چین کےبعد وائرس سےسب سےزیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں جہاں مرنےوالوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس آسٹریا، کروشیا اورسوئٹزر لینڈ بھی پہنچ گیا ہے جبکہ جنوبی کوریا میں وائرس سے اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کوروناوائرس کےخطرےکی زدپرہیں،وبا سے بڑے پیمانے پرتیزی سے نمٹنےکیلئےتیار ہوناپڑےگا۔