آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ شعبان المعظم1441ھ 10؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نوازشریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرنے والے نے معافی مانگ لی

لندن میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہروں کا انتظام کرنے والے اوور سیز پاکستانی چوہدری طارق نے معذرت کر لی ہے۔

اوورسیز پاکستانی چیئر مین پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ چوہدری طارق نے لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہروں کا انتظام کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرنا غلط حرکت تھی جس پر میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن سے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے پارک لین فلیٹس کے سامنے مظاہروں میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی مظاہروں کا حصہ بنے۔

پارک لین فلیٹس کے سامنے مظاہروں میں نوازشریف سے مبینہ لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کے نعرے لگائے گئے تھے اور جس پر مظاہروں کے منتظم نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی ہے۔

قومی خبریں سے مزید