• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شیروں کے حملے سے ہلاک نوجوان کے اہلخانہ کا احتجاج

لاہور : شیروں کے حملے سے ہلاک نوجوان کے اہلخانہ کا احتجاج


لاہور کے سفاری پارک میں شیروں کے حملے سے ہلاک نوجوان کے اہل خانہ نے رائیونڈ روڈ پر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے رائیونڈ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، جبکہ سفاری پارک کے دفتر میں مظاہرین کی جانب سے تو ڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس سفاری پارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

 واضح رہے کہ لاہور میں رائیونڈ روڈ پر سفاری پارک میں شیروں کے حملے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق شیروں کے حملے میں جاں بحق نوجوان بلال اٹھووال گاؤں کا رہائشی تھا، اس کا چچا سفاری پارک میں ملازم تھا، بلال جنگلا پھلانگ کر گھاس کاٹنے پارک میں آیا تھا کہ شیروں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پر شیروں کے حملے کا واقعہ دو روز پرانا ہے، جائے وقوعہ سے کٹی ہوئی گھاس، درانتی اور انسانی باقیات ملی ہیں۔

تازہ ترین