• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک معاملے پر مدعی کے حق میں فیصلے پر حکم امتناع مل گیا، اٹارنی جنرل

ریکوڈک معاملے پر مدعی کے حق میں فیصلے پر حکم امتناع مل گیا، اٹارنی جنرل


اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے کہا ہے کہ ریکوڈک معاملے پر ہمارے خلاف مدعی کے حق میں فیصلے پر حکم امتناع مل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک مشکل معاملہ ہے، کوشش ہوگی کہ حکم امتناع مستقل حاصل کریں۔

خالد جاوید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریکوڈک کا معاملہ لٹکتی تلوار ہے، کوشش ہوگی کہ یہ تلوار ہٹے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کو بتا دیا تھا کہ وہ قاضی فائز عیسیٰ کیس میں پیش نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ریونیو اور دوسرے اہم کیسز میں آپ کی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین