• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی اسٹار ماریا شراپووا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلم ونر اور سابق نمبر ون ٹینس پلیئر کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی پرفارمنس برقرار نہیں رکھ سکی تھیں اور اُن کی رینکنگ میں 373 درجہ کمی آئی تھی۔

روسی ٹینس اسٹار نے آخری مرتبہ گرینڈ سلم 2014 میں جیتا تھا جب انہوں نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل انپے نام کیا۔

32 سالہ ٹینس شراپووا کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ انٹرنیشنل ٹینس کو جاری رکھ سکیں۔

ٹینس پلیئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹینس میں عروج حاصل کیا اب وہ اپنی نئی فیلڈ میں ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شراپووا نے2014ء میں دوسری مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے سے قبل 2006 سے 2012 کے دوران تمام چار گرینڈ سلم اپنے نام کرچکی تھیں۔ تاہم مارچ 2016 میں ممنوعہ دوا کے استعمال پر شراپووا پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی، جو بعد میں کم کرکے 15 ماہ کردی گئی۔

2017ء میں ٹینس کورٹ میں واپسی کے بعد انہوں نے تیان جن اوپن ٹائٹل جیتا، جواُن کے کیریئر کا 36 واں اور 2015 کے بعد پہلا ٹائٹل تھا۔

تازہ ترین