ملائیشیا کے رہنما انور ابراہیم نے تین سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کے استعفے کے بعد سابق حکمراں اتحاد کی تین سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے۔
انور ابراہیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مخلوط اتحادی پکاتان ہراپان بیک ڈور سے حکومت بنانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دو روز پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ملائیشیا کی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہاتیر محمد کا استعفیٰ نئی حکومت کے قیام سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
مہاتیر محمد کے اپنے اتحادی انور ابراہیم سے اختلافات شدید ہوگئے تھے، جبکہ یہ کوشش بھی کی جارہی ہے کہ نئی حکومت انور ابراہیم کے بغیر قائم کی جائے۔