• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: کے ایم سی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

مئیر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، عباسی شہید اسپتال، سرفراز رفیقی اسپتال، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس اور گزدر آباد میں آئسولیش وارڈ قائم کردیے گئے جبکہ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے افسران اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ماسک کی غیر قانونی برآمدات کو فوری طور پر روکا جائے، کورونا وائرس کے باعث ماسک کی ضرورت پیش آئی تو مشکل ہوگی، ماسک دستیاب نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہوں گے، برآمدات کے باعث ملک بھر میں ماسک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے، کراچی میں ایک شہری نجی اسپتال پہنچا تو اس کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی جبکہ دوسرے مریض کا تعلق گلگت سے ہے جو اسلام آباد میں زیر علاج ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مریضوں کی حالت اطمینان بخش ہے۔ 

تازہ ترین